لندن،کرونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی نرس جاں بحق

0

لندن(اے ون نیوز)لندن کے مشہور کنگ کالج ہسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی 20 سالہ نرس ہسپتال میں مردہ پائی گئی۔ رپورٹس کے مطابق نوجوان نرس کنگ ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال پر مامور تھی،

صبح 5 بجے کے قریب وارڈ میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھر پور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی نرس کے اہلخانہ کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

کنگ کالج ہسپتال میں اب تک کرونا وائرس کے آٹھ مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ نرس شائد زیادہ ذہنی دباﺅ کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر انتقال کر گئی ۔پولیس کے مطابق نرس کی موت کو مشکوک کیس کے طور پر نہیں دیکھا جارہا ہے، بلکہ اسے طبی موت قرار دیکر فائل تیار کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here