لندن برج پر فائرنگ: نواز شریف اسپتال نہ پہنچ سکے

0

لندن(اے ون نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن برج کے قریب اسپتال میں طبی معائنہ ہونا تھا تاہم حملے کے باعث وہ واپس گھر روانہ ہوگئے۔

نوازشریف گزشتہ 10 روز سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی سابق وزیر اعظم کا لندن کے برج اسپتال میں پوزیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی (پی ای ٹی) اسکین کیا گیا تھا جس کی رپورٹس چند روز میں آئیں گی۔

نواز شریف طبی معائنے کے لیے برج اسپتال روانہ ہوئے لیکن حملے کے باعث وہ واپس گھر روانہ ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here