متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی

0

کراچی(اے ون نیوز) متحدہ عرب امارات کی سول ہوابازی نے پاکستان سے آپریٹ ہونے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق یو اے ای نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی اوراس حوالے سے عمل درآمد رات 12 بجے سے شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان نے چین کے دباﺅ پر سی پیک منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات روک دی ،برطانوی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف دعویٰ

یہ بھی پڑھیں بھارت کو پھر کرارا جواب، پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پابندی کے حوالے سے یو اے ای کی سول ہوابازی کے ادارے جی سی اے نے نوٹم جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے عائد کی گئی ہے اور پابندی کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا، یو اے ای کے ایئرپورٹ پر کسی پرواز کو اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کو بھی سٹیل مل کی طرح ختم کر دیا جائے گا،پی آئی اے کی دنیا بھر میں بدنامی کا زمہ دار کون؟….ویڈیو

ذرائع کے مطابق مذکورہ پابندی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں محصور پاکستانیوں کی مشکلات بڑھ جائیں گی، پی آئی اے کی دبئی آپریٹ ہونے والی خصوصی پروازیں بھی متاثر ہونگی جب کہ ایمریٹس کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار 14 پروازوں کے علاوہ فلائی دبئی اور اتحاد ایئر کی پروازیں بھی آپریٹ نہیں ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here