مراکش میں خاتون کے ہاں بیک وقت9 بچوں کی پیدائش

0

رباط(اے ون نیوز) مراکش میں خاتون نے بیک وقت 9 صحت مند بچوں کو جنم دے دیا۔

تمام بچے صحت مند اور خیر و عافیت سے ہیں۔ 25 سالہ خاتون حلیمہ کا تعلق غریب افریقی ملک مالی سے ہے اور مالی کی حکومت نے انہیں ڈلیوری کےلیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کےلیے مراکش منتقل کیا۔

ابتدا میں الٹرا ساؤنڈ کی رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹرز نے 7 بچوں کی پیدائش کی توقع ظاہر کی تھی لیکن وہ 9 بچوں کی پیدائش پر حیران رہ گئے اور ادھر خاتون اور ان کے گھر والے خوشی سے نہال ہوگئے۔ بچوں میں 5 لڑکیاں اور 4 لڑکے شامل ہیں۔

بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش بہت کم دیکھنے میں آتی ہے اور 9 بچوں کی پیدائش کا کیس تو شاذ و ناذر ہی سامنے آیا ہو جس میں پیچیدگیوں کا بھی خدشہ ہوتا ہے لیکن حلیمہ نے بخیر و عافیت آپریشن کے ذریعے 9 بچوں کو جنم دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here