مردان میں کھدائی کے دوران ملنے والا بدھا کا مجسمہ توڑنے والے 4 افراد گرفتار

0

مردان(اے ون نیوز)مرادن میں بدھا کا مجسمہ توڑنے پر ٹھیکیدار سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔خیبرپختونخوا کے ضع مردان کے علاقے جمال باغ میں نالے کی کھدائی کے دوران مزدروں کو بدھا کا مجسمہ ملا تھا جسے بعد میں ہتھوڑے مار کر توڑ دیا گیا تھا۔


بدھا کا مجسمہ توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور صارفین نے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔پولیس کے مطابق مجسمہ توڑنے کے الزام میں ٹھیکیدارسمیت 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ نوادرات ایکٹ کے تحت درج کیا گیا جب کہ ملزمان سے مجسمے کے ٹکڑے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here