مسجد آیا صوفیہ امام کی تلوار پر کیا لکھا تھا ؟

0

استنبول(اے ون نیوز)مسجد آیا صوفیا کے امام نے خطبہ جمعہ کے موقع پر جو تلوار ہاتھ میں پکڑ رکھی تھی اس پر قرآن پاک کی سورۃ الفتح کی آیات نمبر ایک لکھی تھی جس کا ترجمہ تھا ’’بے شک ہم نے آپ کو کھلم کھلا فتح دی‘‘ ترک وزیر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ایرباش نے آیا صوفیا میں خطبہ جمعہ تلوار ہاتھ میں تھام کر دیا۔

تلوار کو سیڑھیوں پر ٹیکتے ہوئے وہ منبر پر چڑھے تو دیکھنے والوں پر جلال طاری ہوگیا۔امام نے تلوار تھامے خطبہ دیا جو خلافت عثمانیہ کے دور کی ایک روایت ہے اور فتح کی علامت سمجھی جاتی ہے۔انہوں نے الٹے ہاتھ میں تلوار پکڑی جو ایک طرف تو دشمنوں کے دلوں پر ہیبت طاری کرنے اور دوسری طرف اتحادیوں کو تقویت اور اعتماد دینے کا پیغام دیتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here