ملالہ یوسف زئی کی گریجوایشن کے بعد جشن منانے کی تصاویر وائرل

0

لندن(اے ون نیوز) پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنی گریجوایشن مکمل کرلی۔ ان کی ڈگری مکمل ہونے پر گھر میں ایک چھوٹی سی تقریب بھی رکھی گئی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے گریجوایشن کے بعد منائے گئے جشن کی تصاویربھی شیئر کی ہیں جو نیک تمناوں کے پیغامات کے ساتھ وائرل ہورہی ہیں۔


اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ملالہ نے لکھا کہ “آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات پر ڈگری لینے کے بعد اس خوشی کو بیان کرنا بہت مشکل ہے۔نہیں معلوم آگے کیا ہونا ہے، فی الحال نیٹ فلیکس اور نیند پوری کروں گی”۔

چین نے لیفٹیننٹ کرنل اور 3 میجر سمیت 10 بھارتی فوجی رہا کر دیئے

واضح رہے کہ 9 جون کو ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا جس پر انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے مبارک باد موصول ہوئی۔پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ اب تک نوبیل امن انعام، سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here