ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا 6100 روپے سستا

0

لاہور (اے ون نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ جبکہ تین روز کے دوران قیمت میں 12ہزار روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 55 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 1ہزار 933 روپے ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار 6 ہزار 100 روپے سستی ہو گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت نئی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں بھی تاریخی 5 ہزار 229 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار 881 روپے ہو گئی ہے۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 131 روپے ہو گئی تھی۔

دوسری کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

مجموعی طور پر تین کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 900 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔

دریں اثناء چاندی کی قیمت میں بھی 200 روپے اور دس گرام کی قیمت میں 171.47 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت بالترتیب 1 ہزار 470 اور 1 ہزار 260.28 روپے ہو گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here