میچل اسٹارک بھارت کےخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے کل ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے

0

ایڈیلیڈ(اے ون نیوز)بھارتی بیٹسمینوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، آسٹریلوی فاسٹ بالر میچل اسٹارک کل اپنی ٹیم کودوبارہ جوائن کریں گے۔

بائیں ہاتھ کے آسٹریلوی فاسٹ بالر میچل اسٹارک بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے، میچل اسٹارک کل اپنی ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔میچل اسٹارک جمعرات سے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں بھی دستیاب ہوں گے، میچل اسٹارک چارٹر فلائٹ سے سڈنی سے ایڈیلیڈ پہنچیں گے۔واضح رہے کہ میچل اسٹارک فیملی میں علالت کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here