نکاح کے بعد رخصتی نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو ہی اغوا کرالیا

0

لاہور(اے ون نیوز) کاہنہ میں شوہر نے رخصتی نہ ہونے پر بیوی کو اغواءکرا لیا۔پولیس کے مطابق عمر نامی لڑکے کا چند ماہ پہلے نکاح ہوا، لیکن رخصتی نہ ہوئی اور رخصتی سے قبل ہی لڑکی نے عدالت میں خلع دائر کر دیا۔عمر کے بھائی نے دو ساتھیوں کے ہمراہ بھابھی کو گن پوائنٹ پر اغواءکیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مغویہ مقامی یونیورسٹی میں بی ایس آنرز کی طالبہ ہے، واقعہ کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here