نیپرا نے بجلی کی قیمت 90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی

0

اسلام آباد (اے ون نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت 90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی،اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

نیپرا نے عوام پر 90 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالا گیا ہے،اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ مالی سال 2020-21 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ نیپرا کو بجلی کمپنیوں نے91 ارب 36 کروڑ روپے کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواستیں دی تھیں، نیپرا اتھارٹی نیڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد 90.367 ارب روپے کی منظوری دے دی، نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا،اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here