ن لیگ کا سینیٹ انتخابات حصہ لینے،پارلیمان میں بھرپورکردار ادا کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد(اے ون نیوز) مسلم لیگ (ن) نے آئندہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے اور پارلیمان کی سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے یہ فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس کی صدارت مریم نواز شریف نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ ہم پارلیمان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ حکومت کو قومی اور عوامی ایشوز پر ٹف ٹائم دیا جائے گا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ استعفوں کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کرے گی اور تمام جماعتیں اس کو تسلیم کرنے کی پابند ہونگی۔ حکومت سے اب کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ ن لیگی ارکان ثابت قدم پر شاباش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے شیروں کو کوئی ڈرا نہیں سکتا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو تحریک عدم اعتماد کی تجویز لائیں، پی ڈی ایم اجلاس میں غور کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here