واحد اسلامی ملک جس نے 25 مئی بروز پیرکوعید الفطرہونے کا اعلان کردیا

0

ڈھاکہ (اے ون نیوز) واحد اسلامی ملک جس نے 25 مئی بروز پیر کو عید الفطر ہونے کا اعلان کر دیا، بنگلہ دیش میں پیشن گوئیوں کے برعکس شوال کا چاند نظر نہیں آیا، کل 24 مئی بروز اتوار کو 30 واں روزہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اب تک بنگلہ دیش واحد اسلامی ملک ہے جس نے کل 24 مئی بروز اتوار کو عید الفطر نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بنگلہ دیش کی رویت ہلال کمیٹی اور حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ملک کے کسی حصے سے شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

یوں بنگلہ دیش میں عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی۔ بنگلہ دیشی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید سادگی سے منائی جائے اور گھروں میں رہ کر ہی نماز ادا کی جائے۔ جبکہ بنگلہ دیش کے علاوہ بھارت میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here