وزیر خزانہ حماد اظہر کی عمران خان کے ساتھ 1988 میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) سالوں قبل عمران خان کے ہمراہ تصویر بنوانے والا ننھا بچہ ملک کا کمر عمر ترین وزیر خزانہ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر پاکستان کے تیسرے وزیر خزانہ مقرر کردیئے گئے ہیں۔حماد اظہر ملک کے کم عمر ترین وزیر خزانہ ہیں۔حماد اظہر کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عمران خان کے ہمراہ موجود ہیں۔

لیکن کسے خبر تھی کہ عمران خان کے ساتھ موجود یہ ننھا منا بچہ ایک دن ملکی معیشت کی باگ دوڑ سنبھالے گا۔یہ وائرل تصویر حماد اظہر 2018 میں بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بنا چکے ہیں تاہم اب ان کے چاہنے والے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کے لیے اس تصویر کو استعمال کر رہے ہیں۔2018 میں حماد اظہر نے یہ ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ نیلی شرٹ میں عمران خان کے ہمراہ موجود 6 سالہ بچہ میں ہوں ۔


انہوں نے مزید کہا کہ آج میرے لیے فخر کا دن ہے کہ میں آج پارلیمنٹ میں ووٹ دے کر عمران خان کو بطور وزیراعظم منتخب کروں گا۔حماد اظہر نے کہا کہ یہ یادگار تصویر 1988 میں لی گئی تھی۔مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اہم عہدہ دیہے جانے پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کا اضافی چارج دینے کے لئے وزیراعظم کا اعتماد میرے لیے اعزاز ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here