ٹک ٹاک نے امریکہ کو دھمکی دے دی

0

بیجنگ (اے ون نیوز) ٹک ٹاک نے امریکہ کو دھمکی دے دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندی کی باتیں اور عندیے کے بعد اب ٹک ٹاک انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک نے امریکہ کو دھمکی دے دی ہے۔ اس بارے میں ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم اس بات کو واضح کرچکے ہیں کہ ٹک ٹاک نے کبھی چینی حکومت سے صارفین کا ڈیٹا شیئر نہیں کیا اور نہ ہی حکومت کی درخواست پر کسی مواد کو سینسر کیا گیا، ہم تمام قانونی راستے اختیار کریں گے۔

ان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا ایگزیکٹو حکم نامہ اب تک امریکی حکومت کا سب سے سخت رد عمل ہے، ایگزیکٹو آرڈر نامعلوم رپورٹس کی بنیاد پر جاری کیا گیا جس میں ان کا ذکر ہی نہیں۔ تاہم ٹک ٹاک انتظامیہ نے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے ہر ممکن اقدام کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کے بعد امریکہ کا بھی ٹک ٹاک پر جاسوسی کا الزام سامنے آیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here