ٹی وی چینلزکی عید الاضحی کی مناسبت سے پروگراموںکی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

0

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان ٹیلی وڑن اور نجی ٹی وی چینلزکی عید الاضحی کی مناسبت سے پروگراموںکی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔ پی ٹی وی سمیت نجی ٹی وی چینلز نے عید الاضحی کے لئے خصوصی پروگرامز ترتیب دئیے ہیں جن کی تیاریاں حتمی مراحل میںداخل ہو چکی ہیں۔

ٹی وی چینلز سے عید الاضحی کے تینوں روز لائیو شوز پیش کئے جائیں گے جس میں شوبز اورکھیلوں سمیت سیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔ اسی طرح مزاحیہ خاکے اور دیگر پروگرامز بھی پیش کئے جائیں گے۔یوٹیوب شروع کرنے والے فنکاروں نے بھی عید الاضحی کے لئے خصوصی پروگرامز ریکارڈزکئے ہیں جبکہ کچھ لائیو شوز بھی پیش کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here