پاکستانی برآمدکنندگان کو امریکا، یورپ اور کینیڈا سے فیس ماسک کے بڑے آرڈر موصول

0

لاہور(اے ون نیوز) کورونا وائرس کے دوران پاکستانی برآمد کنندگان کو امریکا، یورپ اور کینیڈا سے فیس ماسک کے بڑے آرڈر موصول ہونا شرو ع ہوگئے ہیں جس سے صنعتی شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹر پر لکھا کہ کچھ برآمد کنندگان کو امریکا، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک برآمد کرنے کے بڑے آرڈرز ملے ہیں۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم پیش رفت ہے اور وہ اس کامیابی پر برآمد کنندگان کو مبارک باد دیتے ہیں۔ مختلف اور نئی برآمدات کی طرف جانا حکومتی حکمت عملی کا حصہ ہے، دوسرے برآمدکنندگان تک یہ معلومات پہنچانے کا مقصد اُن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی اس لیے کر رہی ہے تاکہ وہ دنیا کے مختلف حصوں سے مزید آرڈرز حاصل کرسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here