پاکستان سٹاک ایکس چینج حملے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے؟ اور اب کہاں ہے سیکیورٹی اداروں نے پتہ لگا لیا

0

کراچی(اے ون نیوز)اسٹاک ایکس چینج پرحملےمیں”را”فنڈنگ کےشواہد ملےہیں،ذرائع کے مطابق حملے کا ماسٹر مائنڈ بشیرزیب ساتھی اللہ نذرکیساتھ افغان شہرقندھارمیں ہے، اسٹاک ایکس چینج پرچاردہشتگردوں نےحملہ کیا،کالعدم تنظیم کاکمانڈربشیرزیب حملےکاماسٹرمائنڈہے،چاروں دہشت گردوں کی تصاویر اور نام بھی سامنے آچکے ہیں

یہ بھی پڑھیں سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کو دہشتگردوں کو مارنے میں کتنے منٹ لگے ؟ ڈی جی رینجرز نے تفصیلات بتا دیں

ڈی جی رینجرزنے بتایا کہ دہشتگردوں کی پشت پناہی پر پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، ہمیں ادراک ہے کہ ملک دشمن ایجنسیاں کوششیں کر رہی ہیں کہ بچے کچے دہشتگردوں کے پاکستان کے خلاف استعمال کریں مگر ہم واقف ہیں کہ کون کیا کررہا ہے، ان کے خلاف کام شروع کرچکے ہیں اور انہیں نیست و نابود کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here