پاکستان سے ایمریٹس ائیر لائن کا فلائٹ آپریشن بحال

0

کراچی (اے ون نیوز) ایمریٹس ایئر لائن نے پاکستان سے فلائٹ آپریشن بحال کردیا۔

ایمریٹس ایئر لائنز کی جانب سے پاکستان سے فلائٹ آپریشن مشروط طور پر بحال کیا گیا ہے۔ ایئر لائن میں پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے تمام مسافرون کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، بصورت دیگر انہیں طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کےکتنے پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں؟وزیرہوا بازی غلام سرورحقائق سامنے لے آئے

خیال رہے کہ 23 جون کو ایمریٹس ایئر لائنز نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا تھا اور کہا تھا کہ یہ 3 جولائی تک معطل رہے گا جس کے بعد اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔ ایمریٹس ایئر لائنز نے پاکستان کیلئے آپریشن کورونا وائرس کی وجہ سے معطل کیا تھا۔ ایمریٹس کی دبئی سے ہانگ کانگ جانے والی فلائٹ میں موجود 26 پاکستانیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here