پاکستان میں کوروناوائرس کے علاج کیلئے پلازما لینے کا آغاز کر دیا گیا

0

لاہور(اے ون نیوز)کوروناوائرس کے علاج کیلئے پلازما لینے کا آغاز کر دیا گیا،عالمی وبا کورونا وائرس کے کاعلاج کے لیے ’پیسو امیونائزیشن‘ passive immunization کے تحت پلازما لینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرطاہر شمسی کے مطابق ان کی اور ان کی ٹیم کی جانب سے آج سے وبائی بیماری کورونا وائرس کے علاج کی غرض کوروناوائرس سے صحتیاب افراد کا پلازما لینا شروع کردیا دیا ہے جبکہ پلازما وفاق اورصوبائی حکومتوں کی اجازت سے پلازما لیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ اگلےہفتے پنجاب، خیبرپختونخواہ میں بھی پلازما لینے پر کام کیاجائے گا۔ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق ڈریپ اور دیگر اداروں کی جانب سے پلازما لینے کی اجازت مل چکی ہے جبکہ کورونا کے کن مریضوں کو پلازما لگانا ہے اس کا فیصلہ مریض کے متعلقہ ڈاکٹر کی جانب سے کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here