پاکستان نےبابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پرکرتار پورراہداری کے بعد سکھ برادری کوایک اورتحفہ دے دیا

0

اسلام آباد(اے ون نیوز) وفاقی حکومت نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کردیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ یادگاری سکے کے ایک رخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان کندہ ہے جب کہ دوسرے رخ پر سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ کی تصویر ہے، ساتھ ہی گرو نانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ درج ہیں۔

یہ یادگاری سکہ 50 روپے مالیت کا ہے، یادگاری سکہ سکھ برادری کے عہدے داروں کو پیش کیا گیا۔ سکھ برادری نے سکے کے اجرا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here