پاکستان نے عالمی معیارکے وینٹی لیٹرکی پہلی کھیپ تیارکرلی

0

اسلام آباد(اے ون نیوز) پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار ہو گئی، فواد چودھری کہتے ہیں آئندہ ہفتے این ڈی ایم کے حوالے کر دیں گے، جان بچانے والی یہ تمام مشینیں یورپی یونین کے اسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں امریکا میں بینک لوٹنے والے دو پاکستانی لاہور سے گرفتار

پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، وینٹی لیٹر بنانے والے ممالک میں شامل ہو گیا، مزید ڈیزائن بھی چند روز میں فائنل ہونے کے قریب ہیں۔ وزیر سائنس فواد چودھری کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ ملک میں وینٹی لیٹرز بنانے میں کامیاب ہو گئے، میڈ اِن پاکستان وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ قومی ادارے کو جلد دے دیں گے۔


فواد چودھری کا مزید کہنا ہے کہ مزید تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد جلد پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو جائے گا جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں۔ یہ تمام مشینیں یورپی یونین کے اسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here