پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزارت سائنس کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کرلیا گیا

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارت سائنس کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارت سائنس کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی میں شمولیت درست قدم ہے، مذہبی تہوار اتحاد اور برکت کا باعث ہوتے ہیں، اتحاد وبرکت کے جذبے سے آگے بڑھنا چاہیے۔

فواد چوہدری نے پاکستانیوں کو رمضان شریف کی پیشگی مبارک باد بھی دی ہے۔دوسری جانب وزارت سائنس نے رمضان کا چاند نظر آنے سے متعلق تصاویر جاری کردی ہیں، تصاویر میں 23 اپریل کو پشاور میں مغربی افق پر چاند کے مقام کی نشاندہی دی گئی ہے۔واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (جمعرات کو ) کراچی میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی مینب الرحمن کریں گے۔ ضلعی اور زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن رمضان المبارک کے چاند کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے سے بھی کم ہوگی، افق پر چاند کی بلندی صرف 2 ڈگری ہوگی، خیبرپختونخواہ میں کسی بھی جگہ چاند دوربین سے نظر آنا بھی نا ممکن ہے، پاکستان میں 23 اپریل کو چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here