پرتگال میں معروف مصنف افضل چوھدری کی کتاب ” میں اور تم ” کی تقریب آگاہی

0

لزبن (اے ون نیوز)واسکوڈے گاما کی جنم دھرتی پرتگال کی سر زمین پر پاک پرتگال ایسوسی ایشن کی جانب سے معروف مصنف افضل چوھدری کی کتاب ” میں اور تم ” کی تقریب أگاھی کا اہتمام کیا گیا۔

پرتگال کے دارلخلافہ لزبن میں معروف لکھاری افضل چوھدری کی کتاب ” میں اور تم ” کی تقریب اگاھی کا اہتمام کیا گیا۔ کتاب کے مصنف نے کہا کہ “میں اور تم ” انسان ثقافت اور مذاھب کے فلسفے کے گرد گھومتی ھے۔ کتاب میں یہ دلیل اور تاریخی حوالوں سے بتایا گیا ہے کہ روئے زمین پر سب سے پہلے انسان اور انسانیت آئی ۔

پھر تہذیب و ثقافت کے قوانین کا جادو سر چڑ کر بولتا رھا۔ جب تہذیب و ثقافت کے قانین قانون فطرت سے ٹکرانے لگے تو خدا نے اپنے نبی اور مذاھب بھیجے۔ کتاب کے لکھاری نے مذید کہا کہ فطرت دراصل اللہ ھی ھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ھوئے پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدرمحبوب احمد نے کہا کہ ھم ھمیشہ پرتگال کی سر زمین پر پاکستانی تخلیق کاروں اور قلم کاروں کو ویلکم کرتے ہیں۔ کتاب میں اور تم انتہائی خوبصورت موضوع پر لکھی گئی ھے۔

تقریب میں ڈاکٹر سہیل جرال۔ مسٹر مینویل ۔ کشمیری رھنما حبیب ایڈووکیٹ۔ سیاسی رھنماوں اور پاکستانی کمیونٹی کے موثر لوگوں نے شرکت کی اور لکھاری کو مبارکباد کے علاوہ پرتگال کی سر زمین پر ویلکم کہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here