پنجاب کی ٹیم ناکام،نااہل اورنالائق ہے،بلاول بھٹو

0

لاہور(اے ون نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس حکومت نے پنجاب کی زراعت کو تباہ کردیا، جب ایسےوزیرہوں گےپنجاب کایہی حال ہوگا،پنجاب کی ٹیم ناکام،نااہل اورنالائق ہے

وفاقی حکومت نےکوروناکیخلاف صوبوں کاساتھ نہیں دیا،بلاول بھٹو نے مزید کہا پنجاب میں ٹریننگ وزیراعلیٰ نہیں رکھاجاسکتا، سندھ حکومت نےکوروناکیخلاف فرنٹ لائن ورکرزکوالاؤنس دیا، جاب کی ٹیم میں اہلیت نہیں کہ وہ سب سےبڑاصوبہ چلاسکیں

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں‌کہ نیب حکومتی میگا اسکیمز پر ایکشن نہیں‌ لے رہا، اسے صرف اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے، نیب کے رہنے کا اب کوئی جواز نہیں، چیئرمین نیب استعفی دیں اور گھر جائیں۔

بلاول بھٹو نے لاہور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ عید کے بعد ہونے والی اے پی سی پر کام شروع کر دیا گیا ہے، شہباز شریف کی صحت یابی کے بعد اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here