پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا

0

اسلام آباد(اے ون نیوز) پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا ہے۔

ذرائع اسلام آباد ایئرپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کوجزوی طورپربحال کردیا ہے۔ جس کے بعد پی آئی اے کی پرواز9701 اسلام آباد سے مسافروں کولے کرمانچسٹرروانہ ہوچکی ہے جب کہ مانچسٹرسے پی آئی اے کی پرواز9702 واپس آئے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی 2 پروازیں اسلام آباد سے گلگت جبکہ ایک پروازاسکردو کے لیے بھی اڑان بھرچکی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وباء سے بچنے کے لیے پی آئی اے نے اندرون و بیرون ممالک فلائٹ آپریشن معطل کررکھا تھا جس کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here