ڈیانا نے جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ پاکستان منتقل ہونے کے بارے میں طویل گفتگو کی تھی ،برطانوی میڈیا کا تہلکہ خیزدعویٰ

0

لندن(اے ون نیوز) برطانوی شہزادی ڈیانا نے جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ پاکستان منتقل ہونے کے بارے میں طویل گفتگو کی کیونکہ وہ اپنے محبت ہارٹ سرجن حسنات خان سے شادی کرنے اوران کے آبائی وطن منتقل ہونے کا سوچ رہی تھی۔

شہزادی ڈیانا کی زندگی پربننے والی نئی دستاویزی فلم میں شاہی امور کے ماہرایوپولارڈ نے دعویٰ کیا کہ پرنسس آف ویلز نے جمائما خان سے پاکستان منتقل ہونے کے بارے میں طویل گفتگو کی۔ جمائما نے پاکستان لیجنڈ کرکٹر عمران خان سے شادی کی اور1995ءسے 2004ءتک 9سال لاہو میں گزارے۔

ایو پولارڈ نے مزیدکہا کہ ویلز کی شہزادی ڈیانا کی پاکستانی نڑاد ڈاکٹر سے شادی اور وہاں منتقل ہونے کے خیال کے بارے میں ہمیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here