کراچی میں کچرا پھینکنے کا پہلا مقدمہ درج، شہری گرفتار

0

کراچی (اے ون نیوز)پولیس نے کچرا پھینکے کا پہلا مقدمہ سکھن تھانے میں درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔شہرقائد میں صوبائی حکومت کی جانب سے صفائی مہم جاری ہے اور اس دوران شہر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے تحت شہر میں کچرا پھینکنے سمیت پان تھونکنے پر بھی پابندی ہے اور وزیراعلیٰ سندھ نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

پولیس کے مطابق کچرا پھینکنے کا پہلا مقدمہ سکھن تھانے میں درج کیا گیا، عبدالجبار نے اپنے گھر کا کوڑا تھیلی میں ڈالا کر سڑک پر پھینک دیا تھا اور علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر عبدالجبار کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here