کرتارپور دربار صاحب میں سکھ یاتریوں کی ننگے پائوں آمد

0

نارووال (اے ون نیوز) کرتارپور دربار صاحب میں نگر کیرتن جلوس کے دوران سکھ یاتریوں کی ننگے پائوں آمد کا سلسلہ جاری ہے، 40 رکنی سکھ یاتریوں کے وفد کی کرتار پور آمد کے موقع پر شاندار استقبال کیا گیا۔

بیساکھی میلہ سے قبل نگر کیرتن رسم کی ادائیگی کے لئے بھارتی سکھوں کا وفد کرتارپور پہنچا۔ بھارت سے آئے نگر کیرتن کے شرکاء نے کرتار پور میں مذہبی رسومات اداء کیں، نگر کیرتن جلوس کے لئے اب تک بھارت سے 585 سکھ یاتری کرتارپور دربار صاحب آئے، اب تک بھارت سے 58 ہزار 311 یاتری دربار صاحب کا دورہ کر چکے۔

پاکستان کی جانب سے 9 ہزار 904 غیر ملکی یاتری کرتار پور کا دورہ کرچکے، ان میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پولینڈ، ملائشیا، سنگاپور کے یاتری شامل ہیں۔

پاکستان میں مقیم 98 سکھ یاتریوں نے دربار صاحب پر حاضری دی، پاکستان کی جانب سے مقامی 1ہزار980 یاتری دربار صاحب گئے۔ کرتار پور اور واہگہ پر 846 یاتریوں میں کرونا وائرس کی سکیننگ کی گئی، کسی بھی یاتری میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ آج 1ہزار395 یاتریوں کی آمد کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here