کرونا وائرس،پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو ملتوی کر دی

0

لاہور (اے ون نیوز) کرونا وائرس کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کے آج ہونے والے سیمی فائنلز اور کل کا فائنل میچ ملتوی کر دیا، ان میچز کو ری شیڈول کیا جائے گا۔ براڈ کاسٹرز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق فیصلہ کرونا وائرس کے سبب فرنچائز مالکان کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا۔ میچز وقتی طور پر روکے گئے ہیں، صورتحال بہتر ہونے پر پی ایس ایل میچز ری شیڈول ہوں گے۔ یاد رہے آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان دو بجے میچ ہونا تھا جبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ آج شام سات بجے شیڈول تھا جبکہ فائنل میچ کل کھیلا جانا تھا۔

پی سی بی نے فیصلے سے متعلق براڈ کاسٹرز کو آگاہ کر دیا۔ یاد رہے پہلے شائقین کرکٹ کے بغیر ہی میچز کھیلے جا رہے تھے، کرونا وائرس کے سبب ہی شہریوں کےسٹیڈیم جانے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

کرکٹر شاہد آفریدی نے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل ملتوی ہونے پر افسوس لیکن کھلاڑیوں کا تحفظ زیادہ اہم ہے، یہ فیصلہ پہلے ہی کر لینا چاہئے تھا، پوائنٹ ٹیبل پر ٹاپ ٹیم کو ٹرافی دے دینی چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here