کرونا وائرس کا پھیلاﺅ ، ایمریٹس ایئر لائن نے تمام کمرشل فلائٹس بند کرنے کا اعلان کردیا

0

دبئی (اے ون نیوز) کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائنز نے بدھ کے روز سے اپنی تمام کمرشل فلائٹس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ایمریٹس ایئر لائنز کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر 25 مارچ سے اپنی تمام کمرشل فلائٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بدھ سے عارضی طور پر تمام مسافر پروازیں بند رہیں گی۔

ایمریٹس ایئر لائنز کے سی ای او احمد بن سعید المکتوم کا کہنا ہے کہ اس وقت کرونا وائرس آﺅٹ بریک کی وجہ سے پوری دنیا ہی قرنطینہ ہوچکی ہے، یہ ایک ناقابل بیان بحرانی کیفیت ہے جو زندگی کے تمام شعبوں بشمول صحت، سماجی اور معاشی سرگرمیوں کو متاثر کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here