کرین کے ذریعے چھت سے اتارا جانے والا بیل زمین پر آگرا،پھر مالک نے کیا کیا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو

0

کراچی (اے ون نیوز) شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر کی چھت سے کرین کے ذریعے نیچے اتارا جانے والا بیل زمین پر آگرا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بیل کو گھر کی دوسری منزل سے بڑی کرین کے ذریعے نیچے اتارا جارہا ہوتا ہے کہ اسی دوران بیل کے پیٹ پر باندھی گئی رسی سے قربانی کا یہ جانور توازن کھو بیٹھتا ہے اور دھڑام سے نیچے آگرتا ہے۔


بیل زمین پر گرتے ہی بے سدھ ہوگیا جس پر مالک نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر حلال کرلیا۔ واقعہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فائیو ڈی میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here