کوئٹہ، کمشنر آفس کے سامنے دھماکا، دو افراد جاں بحق

0

کوئٹہ(اے ون نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک افسوسناک خبر آئی ہے، کوئٹہ میں دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آ کر دو افراد شہید ہو گئے ہیں، دھماکا خیز مواد کار میں نصب تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کمشنر آفس کے سامنے دھماکا ہوا ہے، تین افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکا کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جگہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بھی کوئٹہ کے علاقے سریاب مل کے قریب سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں قریب سے گزرنے والی مسافر بس میں سوار 2افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بم پیڑول پمپ کے ساتھ رکھے کچرہ دان میں نصب تھا، دھماکا خیز مواد لگنے سے بس کا کنڈیکٹر محمد سلیم اور ایک مسافر محمد اکبر زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ، دھماکے میں پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here