کوئٹہ مین بھی کورونا بے قابو ، 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

0

کوئٹہ (اے ون نیوز) کورونا کے کیسز میں مزید اضافے کے باعث محکمہ داخلہ بلوچستان نے فوری طور پر کوئٹہ میں 15 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لوگوں کے ہجوم جلسہ، جلوس، ریلیوں، پانچ اور پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے ادارے و دیگر متعلقہ افراد ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے و دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سے ہی اس خطرناک مرض کے پھیلاؤ کو روک کر لوگوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here