کورونا وائرس سے بچنے کیلیے یہ پھل کھائیں

0

لندن(اے ون نیوز)طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے حملے سے وہ لوگ محفوظ ہیں جن کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔اس لیے مدافعتی نظام کو مضبوط رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے پھل کھائیں جو آپ کے قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط اور بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں۔

پپیتا
پپیتے میں موجود وٹامن اے، سی اور ای ہمارے نظامِ قوتِ مدافعت کو طاقت بخشنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اگر آپ اس پھل کو اپنی خوراک میں شامل کریں گے تو اس سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا۔

بیریز
معروف میڈیکل جرنل بی ایم جے میں 24 برس تک کی گئی تحقیق کے مطابق اسٹرابیری، رس بیری، بلوبیری اور بلیک بیری میں فلیونائڈ نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے، ساتھ ہی ان میں وافر مقدار میں وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت کے لیے انتہائی مفید ہے۔

کینو
کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم میں موجود وائٹ سیلز کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ وائٹ سیلز انفیکشن کا مقابلہ کرتا ہے اور قوت مدافعت کو طاقت بخشتا ہے۔

کیوی
کیوی میں بھی وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت بڑھانے میں کارآمد ہے، ساتھ ہی اس سے وٹامن ای بھی حاصل ہوتا ہے جو جسم کے ٹی سیل کو بڑھاتا ہے اس کی مدد سے نظام قوت مدافعت بہتر انداز میں کام کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here