کورونا وائرس کے شکار نوجوان نے بے وفا گرل فرینڈ سے بدلہ لے لیا

0

بھارت (اے ون نیوز ) کورونا وائرس کے شکار نوجوان نے بے وفا گرل فرینڈ سے بدلہ لے لیا۔ بھارت میں کورونا وائرس کا مریض بدلہ لینے کے لیے معشوقہ پر چھینک مار کر فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔اب تک ہزاروں افراد کرونا وائرس کی موت مر چکے ہیں۔

کرونا وائرس کو ابھی بھی کئی ممالک میں سنجیدہ نہیں لیا جا رہا اور لوگوں کی جانب سے مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جس کے باعث کرونا وائرس بے قابو ہو گیا ہے۔

لوگ اس قدر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کہ کرونا وائرس کے حوالے سے مختلف میمز ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔لیکن بھارت میں ایک نوجوان نے غیرسنجیدگی کی حد ہی کر دی۔بتایا گیا ہے کہ بھارت کی ریاست ہریانہ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان نے دھوکا دینے والی معشوقہ سے کرونا وائرس کے ذریعے بدلہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نوجوان کو اس کی گرل فرینڈ نے دھوکا دیا تھا۔بھارتی نوجوان میں گزشتہ دنوں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اس نے معشوقہ سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا اور اس پر چھینک کر فرار ہوگیا۔اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے کیونکہ یہ وائرس ایسے ہی ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔پولیس کی جانب سے نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے یا نہیں اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف قسم کی آراکا اظہار کیا جا رہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے انوکھے واقعات بھارت میں ہی پیش آسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here