کورونا کے خلاف جنگ ،حفاظتی سامان لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ

0

منیلا(اے ون نیوز)فلپائن میں کورونا وائرس کا حفاظتی سامان لے جانا والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر اور نرس سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق دارالحکومت منیلا سے چھوٹے طیارے نے جاپان جانے کیلئے اڑان بھری تھی لیکن ٹیک آف کرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ زمین پر آگرا۔ حادثے میں پائلٹ سمیت عملے کے 2 ارکان، ایک ڈاکٹر، نرس، فلائٹ ڈاکٹر، ایک امریکی اور ایک کینیڈین شہری ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہےکہ طیارہ کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی سامان لے کر جاپان جارہا تھا، یہ واضح نہیں ہے کہ اس میں موجود امریکی اور کینیڈین شہری کیوں موجود تھے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر غیر ملکی شہریوں کو علاج کی غرض سے جاپان لے جایا جارہا تھا تاہم اس کی آفیشل سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here