کویت نے پاکستان سے پروازوں پر پابندی عائد کردی

0

کویت سٹی (اے ون نیوز) برادر اسلامی ملک کویت نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔

کویت کی جانب سے پاکستان سمیت ان ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جنہیں کورونا کے حوالے سے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ پابندی کا شکار ہونے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ بھارت، مصر، فلپائن، لبنان، سری لنکا سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔

کویت کے ڈائریکٹر جنرل برائے سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چین ، ایران، برازیل ، میکسیکو، اٹلی اور عراق کی پروازوں پر بھی کویت میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here