کھلاڑی ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ جیتنے کےلئے میدان میں اتریں گے، مصباح الحق

0

ساﺅتھمپٹن( اے ون نیوز،سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ ساﺅتھمپٹن کھلاڑی اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کی شکست کو بھلا کرمیدان میں اتریں گے

کیونکہ مایوسی کو ذہنوں پر سوار کرلیا تو سیریز میں واپسی مشکل ہو جائے گی،ٹیم کے کھلاڑی ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ جیتنے کےلئےمیدان میں اتریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ فاسٹ باﺅلرزتھکاوٹ کا شکار نہیں ہیں ،میچ سے پہلے ساﺅتھمپٹن کی کنڈیشنز دیکھ اور پچ کا جائزہ لے کرٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کریں گے،

اولڈ ٹریفورڈ میں بولنگ بھی شاندار رہی، تجربہ کار محمد عباس کے سوا یہ ایک نوجوان پیس اٹیک ہے، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، یاسر شاہ نے دونوں اننگز میں اچھی بولنگ کی، ایک مشکل دور کے بعد ان کا فارم میں واپس آنا خوش آئند ہے، پاکستان ٹیم نے اچھی فیلڈنگ اورمحمد رضوان نے بہت عمدہ وکٹ کیپنگ کی، یہ سب ہمارے لیے مثبت اشارے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ یہ ایک غیرمعمولی دورہ ہے مگر ہم اس ”بائیوسیکیورببل“ میں بہت خوش اور خود کوپرسکون محسوس کر رہے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ وقت گزارنے کی وجہ سے آپس میں تعلق بہت مضبوط ہورہا ہے، سب ساتھ کھانا کھاتے اور گیمز کھیلتے ہیں، ہمارے گروپ میں امام الحق اور عماد وسیم جیسے ٹیبل ٹینس کے بہت اچھے کھلاڑی موجودہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here