کینیڈا نے بھی پاکستان، بھارت سے مسافر پروازوں پر پابندی عائد کردی

0

اٹاوہ(اےو ن نیوز)کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ عمر الغابرا نے بھارت اور پاکستان سے تمام مسافر پروازوں کو 30 روز کے لیے معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

عمر الغابرا نے بتایا کہ ’پاکستان اور بھارت سے کینیڈا آنے والے مسافروں میں کووڈ 19 کے زیادہ کیسز پائے جانے کے معاملے کے پیش نظر میں بھارت اور پاکستان سے کینیڈا آنے والی تمام تجارتی اور نجی مسافر پروازوں کو 30 دن کے لیے معطل کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ایک عارضی اقدام ہے جبکہ ہم سامنے آنے والی ہوئی صورتحال کا جائزہ لے رہیں ہیں اور آگے بڑھتے ہوئے مناسب اقدامات کا تعین کررہے ہیں‘۔یہ پابندی جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے نافذ العمل ہوئی۔

عمر الغابرا نے کہا کہ یہ پابندی کارگو پروازوں پر لاگو نہیں ہوگی جس میں بالخصوص ویکسین، ذاتی حفاظتی سامان اور دیگر ضروری سامان کی شپمنٹس شامل ہیں۔واضح رہے ہک بھارت میں وائرس کے پھیلاؤ میں شدید تیزی دیکھی جارہی ہے جہاں کیسز 3 لاکھ سے زائد رپورٹ کیے گئے۔

وزیر صحت پیٹی حاجدو کا کہنا تھا کہ کینیڈا پہنچنے والے صرف 1.8 فیصد مسافروں میں وائرس کا مثبت تجربہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ’بھارت سے کینیڈا آنے والے تمام مثبت کیسز میں سے نصف سے زیادہ بھارت سے آنے والی پروازوں کے تھے، جبکہ اسی طرح کیسز پاکستان سے آنے والوں میں بھی سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ بہت زیادہ تعداد ہے، بھارت میں کیسز کی موجودہ صورتحال کو دیکھا جائے تو یہ پابندی بالکل درست ہے جبکہ ہمارے سائنسدان اور محققین خطے میں کیسز کی شرح کا جائزہ لے رہے ہیں۔ہیلتھ کینیڈا کے اعداد و شمار میں ٹورنٹو اور وینکوور جانے والی دہلی سے 18 اور لاہور سے دو پروازوں میں کم از کم ایک مسافر میں بیماری کی تشخیص ہوئی۔کینیڈا نے گزشتہ دسمبر میں کووڈ کے مختلف اقسام کے پھیلاو کے خدشات پر برطانیہ سے پروازوں کو مختصر طور پر معطل کردیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here