گوادر،مرد اور نوجوان لڑکی کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

0

گوادر(اے ون نیوز) بلوچستان کے علاقے تربت میں ایک شخص اور نوجوان لڑکی کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ چوغان کنڈ علاقے کے لوگوں نے لاشوں کی موجودگی سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے انہیں تربت کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ انشکاف ہوا کہ مرد اور لڑکی ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر سے تعلق رکھتے تھے لیکن وہ اس وقت تربت کے مضافات میں واقع چوغان کنڈ گاؤں میں رہ رہے تھے۔ادھر پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے والد قلندر خان نے انہیں دوران تفتیش بتایا کہ ان کے بیٹے نے دوہرے قتل کیے اور علاقے سے فرار ہوگیا۔تاہم قتل کے پیچھے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔

اس بارے میں ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ’ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ملزم گرفتار ہو جائے گا‘۔ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متوفیوں کو متعدد گولیاں ماری گئی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here