ہورہورہور، یہ دل مانگے مور‘نوجوت سنگھ سدھونے کرتارپورراہداری کے بعدایک اوربڑامطالبہ کردیا

0

نارووال (اے ون نیوز)سابق کرکٹر اور بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہداری کھولنے کے بعد پاکستان اور بھارت کا بارڈر کھولنے کی التجا کردی اور کہاہے کہ ”ہورہورہور، یہ دل مانگے مور، بارڈرکھولو، بارڈر کھولو“۔

وہ کرتارپورراہداری منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جیسے لوگ تاریخ رقم کرتے ہیں ،عمران خان زندہ تاریخ ، انہوں نے کسی نفع کیلیے نہیں بلکہ انسانیت کیلئے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا ۔ سکھ قوم نے پاکستان کو جہاں لے جائیں گے شاید یہ ویسے ممکن نہ ہو ،

میری زبان سے چودہ کروڑ سکھوں کی آواز نکلتی ہے، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کیلئے تعریفی اشعار کہے، سکھ کمیونٹی گرونانک آنے کیلئے ترستی رہی لیکن عمران خان نے سکھوں کے دلی مراد پوری کر دی ہے،سکندر نے خوف سے دنیا جیتی تھی ، اور عمران خان نے محبت اور امن سے سکھوں کے دل جیت لیے ہیں،جپھی ڈال کر سب مسئلوں کو سلجھائے جائیں، عمران خان نے اپنی دوستی کا حق ادا رکر دیا،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here