ہونڈا نے سی ڈی 70 اور 125 کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافہ کر دیا

0

لاہور (اے ون نیوز )موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں دو سالوں کے درمیان بہت زیادہ چڑھاﺅ دیکھنے میں آیاہے جس کے باعث شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے ہونڈا نے اپنی تمام موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا کی مشہور زمانہ موٹر سائیکل ’ سی ڈی 70‘ کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 82 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے جبکہ سی ڈی ڈریم کی قیمت بھی ایک ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے اور اب یہ موٹرسائیکل 88 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

ہونڈا نے اپنے شاہکار جی 125 کی قیمت میں 1600 روپے اضافہ کیا ہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ہونڈا سی جی 125کی قیمت خرید ایک لاکھ 64 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جبکہ سی بی 125 ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے ، سی بی 150 دو لاکھ 52 ہزار 500 روپے کی ہو گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ہونڈا پرائیڈر کی قیمت میں بھی ایک ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے اور قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here