یارکشائر میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار

0

لندن (اے ون نیوز) برطانیہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور اپنی ہی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار۔ عابدہ کریم 7 بچوں کی ماں تھی، پچھلے ہی ہفتے والد کی تدفین میں شرکت کر کے پاکستان سے برطانیہ لوٹی تھی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک 7 بچوں کی ماں پاکستانی خاتون عابدہ کریم کو قتل کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ عابدہ کریم مغربی یارکشائر کے علاقے لیڈز میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ عابدہ کریم کے 37 سالہ شوہر ساجد پرویز پر ان کے قتل کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ساجد پرویز کو لیڈزمجسٹریٹس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیوز رپورٹس کے مطابق مقتولہ عابدہ کریم گزشتہ ہفتے پاکستان سے واپس لوٹ کر برطانیہ گئی تھیں، وہ پاکستان میں اپنے والد کی تدفین کے سلسلے میں آئی تھیں۔

عابدہ کریم کی موت کے بعد ان کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، مقتولہ کے پڑوسیوں نے بتایا ہے کہ وہ ایک نیک خاتون اور دیکھ بھال کرنے والی ماں تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here