پاکستانتازہ ترین

رانا ثنا اللہ کو دل کی تکلیف،ہسپتال داخل

اسلام آباد(اے ون نیوز)وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کو دل کے عارضے کے باعث ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کےاسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ معمول کے چیک اپ کیلئے اسپتال گئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ معمول کے طبی معائنے کیلئے عسکری ادارہ برائے امراض قلب (اے ایف آئی سی) راولپنڈی گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ا±ن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں، 18 سال قبل 2004 میں انکی کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی اور ہر دو تین سال بعد اس کا چیک اپ کروانا لازم ہوتا ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سال دو تین بار ڈاکٹرز سے معائنہ کرایا، ایک چھوٹا سا لیکن ضروری پروسیجر اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز نے تجویز کیا تھا جس کے بعد سے وہ روبہ صحت ہیں اورکل انشا اللہ اسپتال سے گھر آ جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button