اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور سیریز 1-2 سے جیت لی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افریقی بیٹرز ریزا ہینڈرکس، کوربن بوش اور فریرا نے مزاحمت کی کوشش تاہم پروٹیز کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ ریزا ہینڈرکس 34، کوربن بوش 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

شاہین آفریدی نے 3، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button