اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر عافیہ کو امریکی جیل میں بداخلاقی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

لاہور(اے ون نیوز )امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو کم از کم دو بار بداخلاقی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کی جانب سے کیا گیا جن کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دوبار بداخلاقی کے واقعات سے آگاہ ہے ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈاکٹر عافیہ نے بداخلاقی کابتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی انہیں جیل کے گارڈز نے کم از کم دو بار بداخلاقی کا نشانہ بنایا جبکہ جیل کے قیدیوں نے انہیں ان گنت بار جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔

وکیل ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے کہا کہ ‘بطور امریکی میں اس پر بات کرتے ہوئے شرمندہ ہوں جو ہمارے جیل کے نظام نے عافیہ کےساتھ کیا جو سلوک عافیہ کے ساتھ کیا جارہا ہے وہ بداخلاقی کے لحاظ سے ناقابلِ بیان ہے ‘عافیہ کو جو شکایات ہیں وہ ساری بہت تشویشناک ہیں اور سب سچ ہیں، اس وقت امریکی جیلوں میں 10 ہزار 250 خواتین ہیں، ان تمام خواتین میں سے جس کے ساتھ سب سے برا سلوک کیا گیا وہ عافیہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button