تبدیلی سرکار نے مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرول بم گراد یا

0

اسلام آباد (اے ون نیوز)مہنگائی ،ہائے مہنگائی پکارتی عوام پر تبدیلی سرکار نے پٹرول بم بھی گرا دیا ،مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق 26 جولائی کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے۔ دنیا میں پٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لٹر لیکن پاکستان میں پٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لٹر ہے۔ دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں 47 فیصد اضافہ ہوا لیکن پاکستان میں 11 فیصد ااضفہ ہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

شہباز گل نے لکھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ جن 27 ممالک میں قیمتیں پاکستان سے کم ہے ان میں سے زیادہ تر ممالک اپنی پٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہیں- اس وقت پٹرولیم پراڈکٹس پر حکومت پاکستان تقریباً صفر کے قریب ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہیں۔ ان قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here