شوگراں میں شدید طوفان سے درخت سیاحوں کی گاڑی پر آ گرا، 4 جاں بحق

0

بالاکوٹ (اے ون نیوز)شوگراں روڈ پر تیز آندھی سے ایک بڑادرخت سیاحوں کی گاڑی پر گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ کے آفیسر محمد عامر سے ملنے والی تفصیل کے مطابق بالاکوٹ شوگراں روڈ پر بارش اور آٰندھی کے دوران درخت اکھڑ کر پجارو گاڑی پر آ گرا جس میں سوار سیاح عابد شاہ، امیرحمزہ ساکنان نوشہرو فیروز سندھ اور ان کا ڈرائیور چوہدری عدیل سکنہ آزاد کشمیر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار سفیر سکنہ گڑھی حبیب اللہ بھی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here