بیلجیم کے کوہ پیما نے ایسی حالت میں کے ٹو کی چوٹی سر کرلی کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

0

برسلز(اے ون نیوز)بیلجیم کے کوہ پیما نے ایسی حالت میں کے ٹو کی چوٹی سر کرلی کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

تفصیلات کے مطابق بیلجیم کے کوہ پیما نیلسن جیسپرس آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کرنے والے پہلے بیلجین بن گئے ۔پنتیس سالہ کوہ پیما نے دو سال قبل بھی کے ٹو سر کرنے کی مہم شروع کی تھی لیکن پر خطر برفیلے راستوں پر فراسٹ بائٹ ہونے کی وجہ سے انہیں اپنی مہم ادھوری چھوڑنی پڑی تھی تاہم اپنی دوسری کوشش میں انہوں نے کامیابی حاصل کر لی اور آٹھ ہزار 611میٹر اونچی چوٹی کوسر کرلیا۔

اس حوالے سے نیلسن جیسپرس کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ کبھی ایسا نہیں کر پائیں گے ۔انہوں نے اس مہم کے دوران اپنی مشکلات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی دشوار تھا تاہم اپنی فیملی اور دوستو ں کی یقین کی بدولت وہ یہ کر پائے ۔نیلسن نے بتا یا کہ مہم کے دوران موسم اچھا رہا ،آندھی نہیں چلی لیکن پھر بھی یہ بہت مشکل وقت تھا پھر بھی وہ آگے بڑھتے گئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here